سلمان سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے پر کترینہ کیف برہم

بدھ 20 جنوری 2016 11:40

سلمان سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے پر کترینہ کیف برہم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد میڈیا میں سلمان خان سے ان کی 'ملاقات' کی خبریں سامنے آنے لگیں جس پر کترینہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے-ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کترینہ نے رنبیر کپور سے علیحدگی کے دوران سلمان خان سے خفیہ ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کترینہ کو یہ بات کافی ناگوار گزری جس کے بعد انہوں نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا کہ فلم”سلطان“ کے ہدایت کار علی عباس کترینہ کے بہت اچھے دوست ہیں جن کی سالگرہ پر وہ ہر سال موجود ہوتی ہیں اور چونکہ سلمان خان فلم ”سلطان“ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھی مہمانوں کی فہرست میں موجود تھے تاہم اس کے علاوہ اداکارہ اور سلمان خان کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔کترینہ نے اپنے بیان میں اس قسم کی جھوٹی افواہیں نہ پھیلانے کی بھی درخواست کی-