نئی دہلی ‘کرکٹر دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ واپس لے لئے گئے

بدھ 20 جنوری 2016 12:03

نئی دہلی ‘کرکٹر دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ واپس لے لئے گئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)بھارتی ریاست آندھیرا پردیش کی عدالت نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ واپس لے لیے ‘عدالت نیان کے وارنٹ گرفتاری 7جنوری کو جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

ہندو دیوتا وشنو کے روپ میں بزنس میگزین کے سرورق پر دھونی کی تصویر شائع ہونے کے بعد عدالتی کاروائی کی گئی تھی ‘ دھونی کے خلاف درخواست گزار کا موقف تھا کہ دھونی نے ہندوو?ں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔عدالت نے دھونی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ‘تاہم دھونی کے وکلا کی جانب سے اپیل کے بعد وارنٹ منسوخ کردیے گئے۔