پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ویلٹر ویٹ چیمپئن سے لڑیں گے

بدھ 20 جنوری 2016 12:07

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ویلٹر ویٹ چیمپئن سے لڑیں گے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کو شیڈول ڈینی گارسیا اور رابرٹو گریرو کے درمیان مقابلے کے فاتح سے لڑیں گے۔19 ناک آوٴٹس کے ساتھ 3-31 کا ریکارڈ رکھنے والے عامر کیلئے یہ مقابلہ لازمی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر ریٹائرمنٹ کے بعد چیمپئن فلائیڈ مے ویدر جونیئر ڈبلیو بی سی ولٹر ویٹ ٹائٹل سے محروم ہو گئے تھے۔اب گارسیا اور گریرو 23 جنوری کو لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں اس ٹائٹل کیلئے مد مقابل ہوں گے۔ ڈبلو بی سی نے اپنے اعلان میں واضح کیا ہے کہ عامر اس مقابلے کے فاتح سے ٹکرائیں گے۔