زونگ موبائل نیٹ ورک نے پاکستان کا سب سے معتمد ”کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015ء“ حاصل کر لیا

بدھ 20 جنوری 2016 12:23

زونگ موبائل نیٹ ورک نے پاکستان کا سب سے معتمد ”کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے زونگ موبائل نیٹ ورک نے پاکستان کا سب سے معتمد ”کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015ء“ حاصل کر لیا۔ ان ایوارڈز کا انعقاد کنزیومرس آئی پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ان ایوارڈز کو ملک میں معیاری مصنوعات و خدمات کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

زونگ کا ایوارڈ رضوان احمد صدیقی جنرل منیجر (ساؤتھ) نے وصول کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ 2015ء کو حاصل کرنا زونگ کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ ان ایوارڈز کو پاکستان میں میرٹ پر مبنی ایوارڈ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زونگ ٹیلی کوم پاکستان کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کے لئے نت نئی ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

رضوان احمد صدیقی نے مزید کہا کہ کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کا ملنا ہمارے حوصلوں کو اور جلا بخشے گا اور ہم بہترین سروسز فراہم کرنے پر مزید کمر بستہ رہیں گے۔ انہوں نے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے منتظم ٹی سی ای پی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ایوارڈز کی وجہ سے نہ صرف ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈ کلچر پیدا ہو گا بلکہ مصنوعات و خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مثبت مسابقتی رجحان کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ ہمارے 3G اور 4G ٹیکنالوجی کی عوام میں مقبولیت کی دلیل ہے۔ جنرل منیجر زونگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیشہ صارفین کو بہتر سے بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے مستعد رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :