یو اے ای پولیس آفیسر کو فٹبالر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ، عدالت نے طلب کرلیا

بدھ 20 جنوری 2016 12:28

یو اے ای پولیس آفیسر کو فٹبالر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنانا مہنگا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں ایک پولیس افسر کو اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنانے پر عدالت نے طلب کر لیا۔پولیس افسر نے دسمبر میں موبائل فون ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ پر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں عدالت میں طلب کیا گیا۔اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا تھا کہ 'میں اس پاسپورٹ کو جلا دوں یا واپس رکھ دوں'۔

(جاری ہے)

پولیس افسر پر میسی کی پرائیویسی میں مداخلت کا الزام ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں مذاقاً یہ ویڈیو بنائی اور اسے بنانے سے قبل فٹبالر کے باڈی گارڈ سے اجازت بھی لی تھی۔ارجنٹینا اور بارسلونا کے فارورڈ گلوب سوکر ایوارڈ میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے دبئی گئے تھے۔یاد رہے کہ دنیا کے بہترین فٹبالر قرار دیے جانے والے میسی دبئی میں 2020 میں ہونے والی ایکسپو کے عالمی سفیر بھی ہیں۔ ۔