جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

بدھ 20 جنوری 2016 12:39

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ پرسوں سے شروع ..

سینچورین۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 241 رنز سے فتح حاصل کی، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 3 فروری سے شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :