برطانوی وزیر تعلیم نے کلاس روم میں نقاب پر پابندی کے مطالبے کی حمایت کر دی

بدھ 20 جنوری 2016 12:58

برطانوی وزیر تعلیم نے کلاس روم میں نقاب پر پابندی کے مطالبے کی حمایت ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) برطانوی وزیر تعلیم نکی مورگن نے اسکولوں میں طالبات اور اساتذہ پر نقاب پہننے کی پابندی کے مطالبے کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

ملک میں معیار تعلیم پر نظر رکھنے والی تنظیم آفسٹیڈ کے مطابق نقاب کی وجہ سے کلاس روم میں کمیونیکیشن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں وزیر تعلیم کے مطابق یکساں پالیسی کا نفاذ اسکولوں کی صوابدید ہے اور اس ضمن میں نقاب پر پابندی لگانا بھی اسکول انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نکی مورگن نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا اختیار ہے تاہم یہاں مسئلہ حجاب کا نہیں نقاب کا ہے کیونکہ تدریس کے معاملے میں کم عمر طلبہ کو لکھنا اور بولنا سکھانے کے لیے اساتذہ کا چہرہ اور تاثرات دیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ان تعلیمی اداروں کی حمایت کریں گے جو نقاب پر پابندی لگانے کے حوالے سے ضوابط طے کرنا چاہیں۔

متعلقہ عنوان :