آفاق احمد کی چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان محاذ آرائی دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کا سبب بن رہی ہے۔آفاق احمد نے کہاکہ چارسدہ حملے کو بھارتی وزیروں کی دھمکیوں کے تناظر میں دیکھا جائے۔چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آپریشن مزید تیز کیا جائے