”راز4“ کی عکسبندی رومانیہ میں شروع

بدھ 20 جنوری 2016 13:48

”راز4“ کی عکسبندی رومانیہ میں شروع

ممبئی۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”راز4“ کی عکسبندی رومانیہ میں شروع کر دی گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راز سیریز کی چوتھی فلم کی عکسبندی شیڈول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلمسازمہیش بھٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رومانیہ میں منفی 18ڈگری میں فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ہی مشکل تاہم ایک خوشگوار تجربہ ہے۔فلمساز نے اتنی سخت سردی میں کام کرنے پر عملے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں لاجواب قرار دیا ہے۔فلم میں عمران عاشمی اور تامل اداکارہ کریتی کھر باندہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔