فلم عاشقی ٹو کی کہانی مجھ سے مماثلت رکھتی ہے، گلوکارہ پلک موچھال

بدھ 20 جنوری 2016 13:51

فلم عاشقی ٹو کی کہانی مجھ سے مماثلت رکھتی ہے، گلوکارہ پلک موچھال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی گلوکارہ پلک موچھال نے کہا ہے کہ فلم عاشقی ٹو کی کہانی مجھ سے مماثلت رکھتی ہے‘ اب تک ایک سو اٹھانوے گیت گا چکی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی گلوکارہ پلک موچھال نے کہا ہے کہ اس فلم کی کہانی میری حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ جب فلم عاشقی ٹو کے گیت گانے کی آفر ہوئی تو تب میں بہت خوش ہوئی لیکن میری والدہ مجھ سے بھی زیادہ پرجوش تھیں۔ پلک موچھال کاکہنا تھا کہ اب تک ایک سو اٹھانوے گیت گا چکی ہوں لیکن بہت سے ایسے گیت بھی ہیں جن کو ان کی شاعری کے باعث گانے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :