نعمان الحق نے انٹرنیشنل ورلڈ ٹاپ ٹی جیزکا ایوارڈ جیت لیا

بدھ 20 جنوری 2016 13:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء)سی ای او نوح پروڈکشن نعمان الحق نے انٹرنیشنل ورلڈ ٹاپ ڈی جیز کا ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے ا نٹرنیشنل ورلڈ ٹاپ ٹی جیزکے ایوارڈ شو میں سی ای او نوح پروڈکشن نعمان الحق نے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعمان الحق کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ ایوارڈ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ننھے بچوں کے نام کرتے ہیں۔