سمتھ اور فنچ کے اپنے اپنے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل

بدھ 20 جنوری 2016 14:08

سمتھ اور فنچ کے اپنے اپنے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل

کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ اور جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے اپنے کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بالترتیب 38 اور 35 رنز درکار تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے بدھ کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں دونوں کھلاڑیوں نے یہ سنگ میل عبور کرلیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ نے بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے، آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ اب تک کھیلے گئے 68 میچوں کی 55 اننگزوں میں 41.93 کی اوسط سے 2013 رنز بناچکے ہیں جس میں انکی 9 نصف سنچریاں اور 5 سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کے دو ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف نہ صرف اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کے دو ہزار رنز مکمل کئے بلکہ سنچری بھی سکور کی۔ جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ نے اب تک کھیلے گئے 56 میچوں کی 54 اننگزوں میں 39.09 کی اوسط سے 2072 رنز بناچکے ہیں جس میں انکی 10 نصف سنچریاں اور 7 سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :