دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ،انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کرے،دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

وزیر اعظم نواز شریف کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ،معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن سے متعلق وزیر اعظم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا ، حملے سے متعلق ساری صورتحال کو وزیراعظم نواز شریف نے خود مانیٹر کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے،یہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ، پاکستان سے دہشتگردوں کو جلد از جلد ختم کردیا جائے گا۔