لاہور، سیشن عدالت کا پولیس چوکی سے بازیاب کرائے گئے پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

بدھ 20 جنوری 2016 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے گئے پولیس کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں عدالتی حکم پر بیلف کے جی او آر پولیس چوکی پر چھاپے کے دوران برآمد کئے گئے مقصود نامی کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل مقصود نے عدالت کو آگاہ کیاکہ پولیس نے ڈی آئی جی سکیورٹی کے ایماء پر سات یوم سے اسے چوکی میں بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کا اپنے گھر سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے اور اسکے بچے بھی 7دن سے سکول نہیں جا سکے۔ ڈی ایس پی نے عدالت کوبتایا کہ پولیس کانسٹیبل مقصود کو اچھی کارکردگی کی بناء پر چوکی میں بٹھایا گیاتھا، حبس بیجا کی درخواست بے بنیاد دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایتکرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :