پاکستان بھارت کے خلاف نہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہا ہے ‘ وزیر دفاع

دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘ خواجہ آصف

بدھ 20 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف نہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کامیابیوں اور قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا