برطانوی امپائر رچرڈ کیٹل برو بھارت ، آسٹریلیا ون ڈے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 جنوری 2016 14:39

برطانوی امپائر رچرڈ کیٹل برو بھارت ، آسٹریلیا ون ڈے میچ میں گیند لگنے ..

کینبرا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری چوتھے ون ڈے میچ کے دوران انگلش امپائر رچرڈ کیٹل برو پاؤں پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوکر میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ منوکا اوول ، کینبرا میں جاری میچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز ایرن فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا شاندار آغاز کیا ۔ 5ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایرون فنچ نے ایشانت شرما کی گیند پر سیدھا شاٹ کھیلا جو ان کے ہاتھ سے ٹکرا کر امپائر رچرز کیٹل برو کے پاؤں سے جا ٹکرایا اور تاہم انہوں نے فوری طور پر کسی قسم کی تکلیف کا اشارہ نہیں دیا تاہم 17ویں اوور میں تکلیف زیاد ہ بڑھنے کے باعث انہوں نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی میڈیکل ٹیم سے طبی امداد دی جس کے بعد وہ لڑکھڑاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور ان کی جگہ ٹی وی امپائر پال ولسن نے گراؤنڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی امپائر کا میچ میں مزید شرکت کرنا مشکل ہے ۔کیٹل برو کے ساتھی امپائر جان وارڈ نے آسٹریلیا اور بھارت کے مابین چوتھے میچ کے دوران ہیلمٹ پہننے کو ترجیح دی ، انہیں دسمبر میں بھارت کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں امپائرنگ کے دوران سر میں گیند لگا تھا ۔