ایشوریا اور سونم کی دیکھا دیکھی قطرینہ کیف نے بھی اپنی سگنیچر لپ سٹک لانچ کر دی

بدھ 20 جنوری 2016 14:41

ایشوریا اور سونم کی دیکھا دیکھی قطرینہ کیف نے بھی اپنی سگنیچر لپ سٹک ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ نے مشہور کاسمیٹکس برانڈ لوریل پیرس کے ساتھ مل اپنا سگنیچر لپ کلر لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی نئی لانچ کی جانے والا لپ سٹک کا رنگ ”میٹ ڈیلیکیٹ پنک“ ہے۔واضح رہے اس سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے لوریل کلیکشن کے ساتھ مل کر اپناسرخ سگنیچرلپ کلر لانچ کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں سونم کپور کا سگنیچر لپ کلر گہرا گلابی ہے۔لوریل پیرس کی سگنیچر لپ سٹک کولیکشن میں دنیا بھر میں موجود دلکش اور شہرت یافتہ خواتین کے سگنیچر والی لپ سٹک شامل کی جاتی ہے۔دوسری جانب اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم فتور کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں۔فتور میں قطرینہ کیف کے ساتھ آدتیہ رائے کپور اور تبونے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔ابھیشک کپور کی ”فتور“رواں سال12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی