قومی اسمبلی :اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سیکرٹریوں کو بھاری جرمانے عائد

آئندہ غیر حاضر سیکرٹریوں کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی

بدھ 20 جنوری 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افسر شاہی کو راہ راست پر لانے کے لئے اجلاس میں نہ آنے والے سیکرٹریوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں اور متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں غیر حاضر سیکرٹریوں کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی ۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹریوں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس کی کارروائی 20 منٹ تک معطل کر دی گئی ۔

اجلاس دوبارہ سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس سیکرٹری مواصلات شاہد اشرف تارڑ سیکرٹری قانون سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سیکرٹری دفاعی پیداوار سیکرٹری پٹرولیم ایوان میں موجود پائے گئے قانون کے مطابق اجلاس کی کارروائی کے دوران سیکرٹریوں کو ایوان میں موجود رہنا ضروری ہوتا ہے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان کا وقت ضائع کرانے کا خمیازہ وفاقی سیکرٹریوں کو بھگتنا پڑے گا اور جتنا نقصان ہوا ہے اس کی تلافی وفاقی سیکرٹریوں کی تنخواہوں سے کیا جائے گا سپیکر نے متنبہ کیا کہ مستقبل میں جو وفاقی سیکرٹری اجلاس میں غیر حاضر ہو گا اس کو معطل کر دیا جائے گا اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر سپیکر کے اقدامات اور احکامات کو خوش آمدید کہا کہ کسی ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کی جائے اور افسران کو راہ راست پر لانے کے لئے سخت
اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ سیکرٹری ایوان میں نہیں آتے اوبر جواب بھی نہیں دیتے سکرٹری نہ آنا ایوان کی توہین ہے ۔

متعلقہ عنوان :