نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل نہیں ہو رہا ، شریں رحمان

بدھ 20 جنوری 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما سینیٹر شریں رحمان نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر جو حملہ ہوا ہے اس پر حکو مت کو چاہئے کہ وہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلائے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل نہیں ہو رہا ہے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر انہوں نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں تاہم وہاں پر طالب علموں کو سیکورٹی فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس پر سیاست نہیں کر رہے تاہم حکومت پارلیمان کو جواب دے کہ وہ یہ بتائے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے وہ کیا اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ۔

متعلقہ عنوان :