جوہری بم حاصل کیا تو سعودی عرب کو این پی ٹی نتائج بھگتنا ہونگے ، جان کیری

بدھ 20 جنوری 2016 14:47

جوہری بم حاصل کیا تو سعودی عرب کو این پی ٹی نتائج بھگتنا ہونگے ، جان ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کئے تو اسے این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ جوہری بم خرید سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ بم پاکستان سے خریدے انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اس حقیقت سے بھی آگاہ ہونا چاہیے کہ جوہری بم نہ تو اسے محفوظ بنا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا حصول آسان ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بھی یقیناً جوہری طاقت کے حصول کے بعد تنصیبات کے معائنے کے عمل سے گزرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :