پاکستان میں دہشتگر دانہ حملو ں میں بھارت ملوث ہے،شیخ رشید

بدھ 20 جنوری 2016 14:50

پاکستان میں دہشتگر دانہ حملو ں میں بھارت ملوث ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی جگہوں پر حملے ہوئے ان میں بھارت ملوث ہے ،ہمیں دہشتگردی اور دہشتگردوں کو ختم کرنا ہوگا ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سدہ یونیورسٹی پر جو حملہ ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ دو ہزار سولہ خونی سال ہوگا پاکستان پر اس وقت مشکل وقت ہے انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کی لاشیں گر رہی ہیں مگر حکومت کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی پارلیمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے ہوچکے ہیں میں نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی سکیورٹی کا بھی انتظام کریں انہوں نے کہا کہ اے پی ایس اور نیول ہیڈکوارٹر سمیت جتنی بھی جگہوں پر حملے ہوئے ہیں ان میں بھارت ملوث ہے انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے ساتھ تعلقات بنانے کیخلاف نہیں ہوں تاہم پاکستان کو اپنی عزت اور سالمیت ملحوظ خاطر رکھنی چا ہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آہستہ آہستہ سازشیں ہورہی ہیں اور ہمارے حوصلوں کو پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے