شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے‘ چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

بدھ 20 جنوری 2016 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں حملے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے، معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔

مسلم لیگی قائدین نے اس حملہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حملہ کا شکار ہونے والوں کے والدین اور پسماندگان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلاشبہ یہ بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔