طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں ‘ طلباء پر حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے ‘آفتاب شیر پاؤ کی حملے کی مذمت

ہمیں سیاسی طور پر ہم آہنگی اور از سرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘ رہنما قومی وطن پارٹی

بدھ 20 جنوری 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیرپاوٴ نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں ‘ طلباء پر حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت ظلم ہوا ہے ‘چارسدہ میرا آبائی ضلع ہے میرا خیال ہے کہ ہمیں کوتاہیوں کو سامنے رکھ کر ازسرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘کافی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ درس گاہوں کو نشانہ بنایا جائیگا ‘ سوالیہ نشان ہے کہ اس سلسلے میں معلومات کا کتنا تبادلہ ہوا؟انھوں نے کہا کہ طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں ‘حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے اور دہشت گرد یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپریشن ضربِ عضب کے بعد بھی ان میں اب بھی صلاحیت ہے کہ وہ دہشت پھیلا سکتے ہیں۔

آفتاب شیر پاؤنے کہا کہ ہمیں سیاسی طور پر ہم آہنگی اور از سرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔اگر کوئی پیشگی اطلاع تھی تو اس پر کس طرح سے شیئرنگ کی گئی ، کہاں کہاں پر خامیاں ہیں ، اس پر نئے سرے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ سافٹ ٹارگٹ سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے اور یہی دہشت گردوں کا ہدف ہے۔سیاسی طورپر ہم آہنگی اور سب کو آن بورڈ ہونے کی بہت ضرورت ہے۔