محکمہ ماحولیات کے بورڈ آف سلیکشن ایم پی سکیل پر سٹاف کی بھرتیوں کی منظوری دے دی
محکمہ تحفظ ماحولیات کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
بدھ 20 جنوری 2016 16:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے بورڈ آف سلیکشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی لیٹرل انوائرمنٹ ایگریمنٹس اور کلامیٹ چینج کے تحت محکمہ ماحولیات کے قائم کردہ ڈائریکٹوریٹ کے لئے 21ماہرین اور 8افراد پرمشتمل معاون عملہ بھرتی کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنائے گئے ڈائریکٹوریٹ کے لیے ماہرین کی بھریتوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے ہمیں ماہرین کی ایک ایسی ٹیم کی ضرورت ہے جو پڑھی لکھی ، تجربہ کار اور پیشہ وارانہ قابلیت و صلاحیت کی حامل ہو۔
اس کے لیے ہمیں نئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ایکسپرٹس کی ضرورت ہے جو ماحول سے متعلق بروقت فیصلے اور کام کرنے کے متحمل ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد نہ صرف محکمے کی استعداد کار میں مزید اضافہ کرناہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے تحقیق کے ذریعے مستعد اور فعال انداز سے کام کرنا ہے۔ اس لیے سٹاف کوشروع میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا اور اس کے بعد ان کی سالانہ پراگرس رپورٹ کو دیکھتے ہوئے بورڈ آف سلیکشن کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کنٹریکٹ کی معیاد میں اضافے کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تجربے کرنے کا وقت نہیں اس لیے ریسرچ کے لیے صحیح کام کرنے اور خلوص نیت سے محنت کرنیوالوں کو بھرتی کیا جائے جن کا متعلقہ فیلڈ میں باقاعدہ ایک تعلیمی بیک گراؤنڈ ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تقرریوں کا عمل مکمل طور پر شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہوتا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں آسانی ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.