کالاشاہ کاکو، پٹرول پمپ منوں آباد کے قریب تیز رفتار کار نے معمر خاتون کو کچل ڈالا

بدھ 20 جنوری 2016 16:41

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)کالٹیکس پٹرول پمپ منوں آبادکے قریب تیزرفتارکارنے معمرخاتون کوکچل ڈالا۔کالاشاہ کاکوکی آبادی ریانپورہ کی رہائشی متوفیہ صغراں بی بی جی ٹی روڈسے ملحقہ سروس روڈپرگھرواپس آرہی تھی کہ پٹرول پمپ سے نکلنے والی تیزرفتارکارنے پہلے ٹکرماری اورپھردوبارہ اپنے ٹائروں تلے روندڈالا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں متوفیہ کے ورثاء میں سے بڑی بیٹی محموداں بی بی کاکہناتھاکہ گاڑی مذکورہ پٹرول پمپ کے مالک کی تھی جسکی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیاہے جبکہ متعلقہ تھانہ سٹی مریدکے کی پولیس بھی معاملہ دبانے کیلئے ہمارے اوپردباؤڈالنے کے علاوہ مختلف طریقوں سے حراساں کررہی ہے اورسنگین نویت کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ لہٰذاوزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف بلاتاخیرفوری نوٹس لیکرہمیں انصاف دلائیں۔دریں اثناء پولیس نے لواحقین کی درخواست پر کاروائی کاآغازکردیاہے۔