کیوی کپتان برینڈن میکولم ایم ایم سی سپرٹ آف کرکٹ لیکچر کے لیے منتخب

بدھ 20 جنوری 2016 17:01

کیوی کپتان برینڈن میکولم ایم ایم سی سپرٹ آف کرکٹ لیکچر کے لیے منتخب

دوبئی/لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) ایم ایم سی اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر کے لیے اس سال کیوی کپتان برنڈن مک کلم کو چن لیا گیا۔ مک کلم آئندہ ماہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔برنڈن مک کلم نے جب سے نیوزی لینڈ ٹیم کا چارج سنبھالا اسپرٹ آف کرکٹ کی مثالیں قائم کیں،دو ہزار پندرہ میں آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اسی لیے برنڈن مک کلم کو ایک تاریخی تقریر کے لیے چن لیا گیا۔برنڈن مک کلم اس سال چھ جون کو اسپرٹ آف کرکٹ پر لارڈز میں لیکچر دیں گے۔مک کلم مارٹن کراوٴ کے بعد یہ لیکچر دینے والے دوسرے کیوی پلئیر ہوں گے۔ایم سی سی نے مک کلم کو ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں بھی شامل کرلیا ہے۔اسپرٹ آف کرکٹ پر سب سے پہلے دو ہزار ایک میں آسٹریلیا کے رچی بینوا نے لیکچر دیا۔اس کے بعد عمران خان، این بوتھم، کمار سنگاکارا سمیت کئی کھلاڑی اسپرٹ آف کرکٹ پر لیکچر دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :