حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ‘ ملک ندیم کامران
محکمہ زکوۃ و عشر کے 225 زکوۃ پیڈ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں ‘ صوبائی وزیر زکوۃ و کونسل
بدھ 20 جنوری 2016 17:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر زکوۃ وعشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، محکمہ کے 225 زکوۃ پیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کے لئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں اور حتمی رپورٹ ملتے ہی وزیراعلی پنجاب سے منظوری حاصل کر لی جائے گی۔انہوں نے یہ بات یہاں صوبائی آڈٹ سٹاف یونین زکوۃ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر یونین کے سرپرست اعلی محمد امیر چوہدری،نو منتخب عہدیداران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے نو منتخب عہدیداران سے کہا کہ وہ معمول کے مطابق تندہی اور جذبے سے کام جاری رکھیں اور ان کے ہر جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ زکوۃ وعشر مستحقین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے اور اس ضمن میں محکمہ میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنی تربیت حاصل کرنے والے 209 طلبا وطالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 50 ہزار روپے فی کس امدادی رقوم دی جا چکی ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مستحقین کی مستقل بحالی کے لئے ایسے اقدامات کررہا ہے کہ زکوۃ لینے والے زکوۃ دینے والے بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کھلیں ہیں اور وہ بلا جھجک ان کے دفتر آ کر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.