پیف پارٹنرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 20 جنوری 2016 17:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بہاول پور ،رحیم یار خان، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، لودھراں ، راجن پور، خانیوال، فیصل آباد ،قصور ، اوکاڑہ، اور اضلاع سے ایجوکیشن ووچر سکیم کے ساتھ پارٹنر شپ کے لئے منتخب ہونے والے سکول مالکان کی سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے تربیت مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آج 21 جنوری کو وہاڑی ، بہاول نگر، جھنگ ، اور خوشاب کے سکول پارٹنرز کی تربیتی ورکشاپ چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوگی جبکہ مظفر گڑھ کے سکول پارٹنرز کے لئے ریجنل آفس ملتان میں تربیت کا بندوبست کیا گیا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق پارٹنرسکولوں میں زیر تعلیم 19 لاکھ طالب علموں کا مکمل ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے جدید ترین سافٹ ویئرسٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ادارہ جاتی شفافیت کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔