بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی باچا خان یونیورسٹی حملے کی مذمت ،لواحقین سے تعزیت کی

بدھ 20 جنوری 2016 18:06

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی باچا خان یونیورسٹی حملے کی مذمت ،لواحقین ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں