آسٹریلین اوپن ٹینس میں ٹاپ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری

سوئٹرزلینڈ کے راجرفیڈرر، امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

بدھ 20 جنوری 2016 18:13

آسٹریلین اوپن ٹینس میں ٹاپ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ٹاپ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ سوئٹرزلینڈ کے راجرفیڈرر، امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈمیں راجرفیڈرر بھرپور فارم میں دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

سوئس اسٹار نے یوکرین کے ڈولگوپولو کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ،تین، سات، پانچ اور چھ، ایک سے پچھاڑ دیا۔

جاپان کے کائی نیشیکوری نے امریکا کے آسٹن کریجیسیک کو شکست سے دوچار کیا۔ویمنز سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے اپنے دوسرے راؤنڈ میچ میں تائیوان کی سووئی کو زیرکیا۔عالمی نمبرایک کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ، ایک اور چھ، دو رہا۔دوسری جانب روسی اسٹار ماریہ شراپووا نے بیلاروس کی ساس نووچ کو چھ،دو اورچھ، ایک سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :