فلم تیرے بن لادن کے سیکوئل میں میرا کردار پہلے کے مقابلے آسان ہے ، پرادھومان سنگھ

بدھ 20 جنوری 2016 19:06

فلم تیرے بن لادن کے سیکوئل میں میرا کردار پہلے کے مقابلے آسان ہے ، پرادھومان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار پرادھومان سنگھ نے کہا ہے کہ تیرے بن لادن کے سیکوئل میں کردار پہلی فلم کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے فلم تیرے بن لادن ڈیڈ آر الائیو کے ٹریلر لاؤنچنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس فلم میں پچھلی بار کردار زیادہ مشکل لگا تھا کیونہ مین بہت نیا تھا اور یہ ایک پاکستانی کردار تھا جو میں ادا کر رہا تھا اور اس کا لہجہ خاصا مشکل تھا انہوں نے کہا کہ اس بار بھی یہ ویسا ہی ہے تاہم مختلف ہے کیونکہ پہلے مقابلے میں آسان ہے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میں بڈی سنگھ کا کردار ادا کر رہا ہوں جو کہ پنجاب سے ایک فوک سنگر یہ اور وہ ممبئی آیا ہے اور جب وہ گانے کا آغاز کرتا ہے تو لوگ اسے بھکاری سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :