فلم” دی ڈینیش گرل“ نے انکی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، اداکار ایڈی ریڈ مینی

بدھ 20 جنوری 2016 19:12

فلم” دی ڈینیش گرل“ نے انکی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، اداکار ایڈی ریڈ ..

لاس اینجلس ۔ 20 جنوری (اے پی پی)بالی وڈ اداکار ایڈی ریڈ مینی نے کہا کہ فلم” دی ڈینیش گرل“ کے تجربے نے انکی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔بالی وڈ اداکار ایڈی ریڈ مینی جو کیرئیر کے دوران کئی یادگار کردار نبھا چکے ہیں اور دو مسلسل سالوں سے بافٹا ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئے ہیں نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم دی ڈینیش گرل کے تجربے نے انکی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے ان میں یہ احساس جگایا ہے کہ ہر انسان دنیا میں کسی نہ کسی اہم مقصد کو پورا کرنے آیا ہے،وہ اپنی زندگی کے اہم مقصد کے اب متلاشی ہیں۔فلم میں ان کی ہیروئن ایلیسیا ویکندر ہیں۔فلم کی ہدایات ٹام ہوپر نے دی،فلم گزشتہ سال کی کامیاب ترین فلم رہی۔