ماضی کی غلطیاں بھول کر پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا، محمود خان اچکزئی
بدھ 20 جنوری 2016 19:27
اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک خطہ کے ممالک ایک دوسرے ملک میں مداخلت بند نہیں کریں گے تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔
(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم واقعات کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں‘ ہمیں اصل صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے‘ ملک سب سے مقدس اور مقدم ہوتا ہے‘ ہم پر یہ الزام ہے کہ سوویت فوجوں کے افغانستان سے نکلنے کے بعد ہم نے یہ کارروائی بند کیوں نہیں کی۔
ہمیں ماضی کی غلطیاں بھول کر اس پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے پالیسی بنانی چاہیے۔ پاکستان میں دنیا جہان کی قوتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ کا آغاز کر چکی ہیں۔ جب تک خطہ کے ممالک ایک دوسرے ملک میں مداخلت بند نہیں کریں گے تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.