سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بعد متعدد مزید کوریائی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں،دونوں مملک کے درمیان جلد آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا جائے گا،اسلام آباد،لاہور موٹر وے دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور تعاون کی بہتریں علامت ہے
پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر کا تقریب سے خطاب
بدھ 20 جنوری 2016 19:31
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ حوان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بعد کوریا کی مزید متعددکمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔پاکستان اور کوریا کے درمیان جلد آذادانہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا،جس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں انقلابی تبدیلیا ں آئیں گی۔
آئندہ چند سال کے دوران کوریا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ موجودہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سالانہ سے تجاوز کریگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاک کوریا فرینڈ شپ کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کورین سفیر نے کہا کہ جمہوریہ کوریا کی متعدد کمپنیاں اس وقت پاکستان میں ہائیڈل اور لواری ٹنل سمیت صحت،زراعت،انفراسٹرکچراور دیگر سیکٹروں میں منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.