میڈیا ہاؤسز پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ،وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد انتظامیہ کا اعلیٰ سطح ا جلاس آج طلب
میڈیاہاؤسز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب ، نجی سیکورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے گی
بدھ 20 جنوری 2016 20:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء ) میڈیا ہاؤسز پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ،وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد انتظامیہ کا اعلیٰ سطح اجلاس (جمعرات کو ) طلب کرلیا گیاہے ،اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ ادارو ں کے نمائندے شرکت کریں گے ،میڈیاہاؤسز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب کرنے ،سیکورٹی اقدامات کرنے کے لیے نجی سیکورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے گی ،ایمرجنسی اطلاع کے لیے موثر اقدامات کو ممکن بنانے سمیت دیگر امور پر بات کی جائے گی ۔
آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو حالیہ جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے کہ دیگر قومی اداروں کی طرح دہشت گردوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر بھی حملوں کا خطرہ ہے سیکورٹی کانظام موثر انداز میں ترتیب دیاجائے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے آج میڈیا ہاؤسزکی سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے اس حوالے سے میڈیا ہاؤسز کو تحریری نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیاگیاہے ۔
واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق احمد کریں گے جس میں میڈیاہاؤسز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب کرنے ،سیکورٹی اہلکاروں سمیت ورکرز کی مکمل سکرونٹی کو یقینی بنانے پر بات کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی اطلاع کے لیے استقبالیہ پر اقدامات کو ممکن بنانے سمیت دیگر امورزیر بحث آئیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.