موجودہ حکومت میں سپریم کورٹ میں 41ہزار 460مقدمات درج، 38ہزار 85نمٹائے گئے ، و فاقی وزارت قانون وانصاف

2014-15 میں تعزیرات پاکستان1868 کی دفعہ چار سو اٹھانوے ب کے تحت کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ،سندھ اور بلوچستان سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہیں،قومی اسمبلی میں بیان

بدھ 20 جنوری 2016 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت قانون وانصاف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ موجودہ دورحکومت میں سپریم کورٹ میں 41ہزار 460مقدمات درج کئے گئے تھے اور 38ہزار 85نمٹائے گئے ہیں لاہور ہائی کورٹ میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 3لاکھ 48ہزار 567ہے جبکہ 3لاکھ 55ہزار 345مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں86ہزار 973مقدمات کا اندراج جبکہ 63ہزار 275مقدمات نمٹائے گئے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 50ہزار 764جبکہ 49623مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے 10131مقدمات میں سے 9391 اور اسلام آباد ہائی کورٹ 19474مقدمات میں سے 16119مقدمات نمٹا دیئے ہیں حکومت پنجاب اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ اسلام آباد اور حکومت خیبر پختونخوا کے علاقائی حدود کے اندر سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران تعزیرات پاکستان اٹھار سو ساٹھ کی دفعہ چار سو اٹھانوے ب کے تحت کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا سندھ اور بلوچستان سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہیں