انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے الحاق کا سرٹیفیکٹ جاری

بدھ 20 جنوری 2016 20:35

انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے الحاق کا سرٹیفیکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن نے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے الحاق کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم نے اپنے خط میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو 23 جنوری کو ہونے والے پاکستان اولمپک ایسوسی یشن کے ا نتخابات میں حق رائے دہی دینے کو بھی کہا ہے۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل نیٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، چےئرمین ظفر اقبال اعوان، سیکرٹری جنرل محمد ریاض اور خزانچی سید توقیر احمد ہیں ۔پاکستان نیٹ فیڈریشن کا الحاق انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن، ، ایشین نیٹ بال فیڈریشن، ساوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈسے ہیں ۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پی او اے کے الیکشن کمشنر کو خط تحریر کیا ہے جس میں آئی او سی کے احکامات کی پرروشنی میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو الیکٹورل لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے اور محمد ریاض اورسید توقیر احمد الیکشن مٹینگ کے لئیے نامزد کیا ہے۔ بزمی

متعلقہ عنوان :