چارسدہ دہشت گرد حملے پر بھارتی وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہیں: وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 20:48

چارسدہ دہشت گرد حملے پر بھارتی وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہیں: وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چارسدہ دہشت گرد حملے پر بھارتی وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شدید افسوس اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ نریندر مودی نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے جذبہ خیر سگالی کے پیغام پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چارسدہ دہشت گرد حملے پر بھارتی وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہیں۔