وزیر داخلہ چوہدری نثارکا ناسازی طبیعت کے باوجود چارسدہ یونیورسٹی پردہشت گر د حملے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ عسکری اور صوبائی اداروں سے رابطے میں رہے، علالت کے باعث جائے وقوعہ کے دورہ اور زخمیوں کی عیادت کیلئے نہ جاسکے

بدھ 20 جنوری 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ناسازی طبیعت کے باوجود چارسدہ یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور عسکری اور صوبائی اداروں سے رابطے میں رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ناسازی طبیعت کے باعث چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جائے وقوعہ کے دورے اور زخمیوں کی عیادت کیلئے نہیں جا سکے لیکن وہ عسکری اور صوبائی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہے اور تمام صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتے رہے۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھی چارسدہ بھیجی گئی، جس نے دہشت گردوں کی شناخت کیلئے ان کے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کو مزید چند دن آرام کامشورہ دیا ہے لیکن اس کے باوجود جلد چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کریں جس کے بعد وہ ہسپتال جا کر زخمیوں کی بھی عیادت کریں گے۔