کسی کے دباؤمیں آنیوالا نہیں‘ پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا ‘چوہدری سرور کا اعلان

تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری سرور کی آل پارٹیز کا نفر نس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کے پر یشر میں آنیوالا نہیں‘ پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا ‘آصف علی زرداری ‘وزیر اعظم ‘وزیر اعلی پنجاب اور دیگر لوگ حکومتی عہدوں کے ساتھ پارٹی عہدے رکھ سکتے ہیں تو کچھ لوگوں کو گور نر کے عہدے سے علیحدگی کے بعد میرے پارٹی کے صوبائی صدر کے الیکشن میں حصہ لینے پر کیوں تکلیف ہے ؟تحر یک انصاف میں ہوں اور تحر یک انصاف ہی رہوں گا ‘دہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں انکا ہر صورت ملک سے صفایا ہو گا‘باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ ہے اور دہشت گر د قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

وہ بدھ کے روز جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کا نفر نس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف میں میرے گور نر کے عہدے سے الگ ہونے کے 2سال پورے کر نے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اس لیے میں پارٹی انتخابات میں تحر یک انصاف کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا اور پارٹی کارکنوں کے امنگوں کے پر اتروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے تحر یک انصاف سے الگ ہونے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں میں تحر یک انصاف میں ہوں اور تحر یک انصاف میں رہوں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ میں کسی کے پر یشر میں آنیوالا اور سیاسی میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں ہمیشہ آئینی اور جمہو ری طر یقے سے مخالفین کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کروں گا اور جیت ہمارا مقد ر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :