حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ‘ ملک ندیم کامران
محکمہ زکوۃ و عشر کے 225 زکوۃ پیڈ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں ‘ صوبائی وزیر زکوۃ و کونسل
بدھ 20 جنوری 2016 21:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر زکوۃ وعشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، محکمہ کے 225 زکوۃ پیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کے لئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں اور حتمی رپورٹ ملتے ہی وزیراعلی پنجاب سے منظوری حاصل کر لی جائے گی۔انہوں نے یہ بات یہاں صوبائی آڈٹ سٹاف یونین زکوۃ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر یونین کے سرپرست اعلی محمد امیر چوہدری،نو منتخب عہدیداران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے نو منتخب عہدیداران سے کہا کہ وہ معمول کے مطابق تندہی اور جذبے سے کام جاری رکھیں اور ان کے ہر جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ زکوۃ وعشر مستحقین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے اور اس ضمن میں محکمہ میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنی تربیت حاصل کرنے والے 209 طلبا وطالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 50 ہزار روپے فی کس امدادی رقوم دی جا چکی ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مستحقین کی مستقل بحالی کے لئے ایسے اقدامات کررہا ہے کہ زکوۃ لینے والے زکوۃ دینے والے بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کھلیں ہیں اور وہ بلا جھجک ان کے دفتر آ کر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.