کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والے انگلینڈ کے امپائر مارک بینس ریٹائر ہوگئے

بدھ 20 جنوری 2016 21:24

کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والے انگلینڈ کے امپائر مارک بینس ریٹائر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) کرکٹ میں منفرد تاریخ رقم کرنے والے انگلینڈ کے امپائر مارک بینس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ مارک بینسن ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد امپائرنگ سے کنارہ کش ہو گئے ہیں۔57 سالہ بینسن نے 1986 میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

مارک بینسن نے 1997 میں فرسٹ کلاس امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 2004 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ذمہ داریاں انجام دینے لگے جس کے بعد انہیں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا۔مارک بینسن کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے امپائر ہیں جن کے فیصلے کو ڈی آر ایس سسٹم کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔2008 میں کولمبو میں سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان میچ میں بینسن نے تلکارتنے دلشان کو آوٴٹ قرار دیا جس پر دلشان نے ریویو لیا اور تھرڈ امپائر روڈی کرٹزن نے ان کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے بلے باز کو ناٹ آوٴٹ قرار دیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع تھا جب ڈی آر ایس کے ذریے کسی امپائر کے فیصلے کو تبدیل کیا گیاای سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر گورڈن ہولنز کا کہنا تھا کہ"کرکٹ سے منسلک ہر شخص مارک کو یاد رکھے گا"۔ان کا کہنا تھا کہ"مارک نے کھلاڑی اور امپائر کے حیثیت سے کھیل کے لیے بہت کچھ دیا اور بعض اہم میچوں میں ذمہ داریاں انجام دیں"۔ہولنز نے کہا کہ ای سی بی کی امپائر کی فہرست میں بینسن کی جگہ بلی ٹیلر کو شامل کیا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :