لاہور ہائیکورٹ، منشیات کی سمگلنگ میں سزا یافتہ مجرم کی سات برس قید کیخلاف اپیل مسترد

بدھ 20 جنوری 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ساڑھے بارہ کلو منشیات کی سمگلنگ میں سزا یافتہ مجرم کی سات برس قید کیخلاف اپیل مسترد کر دی ، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عاشق حسین کی اپیل پر سماعت کی، مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ناقص ثبوتوں کی بنیاد پر مجرم کو سات برس قید کی سزا سنائی ہے، ٹرائل کے دوران ایک بھی آزاد گواہ پیش نہیں کیا گیا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے پراسکیوٹر طارق سلیم شیخ نے بنچ کو بتایا کہ عاشق حسین کو فورس نے پولیس کے مدد سے رنگے ہاتھوں منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے خود اعتراف کیا کہ وہ منشیات فیصل آباد سے دوسرے شہروں میں سمگل کرتا تھا،فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی