ترک صدر رجب طیب اردگان کا سعودی ایران تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کو خراج تحسین

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 21:54

ترک صدر رجب طیب اردگان کا سعودی ایران تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی ایران تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کو خراج تحسین کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطے کے دوران ترک صدر نے سعودی ایران تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کو خراج تحسین کیا ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والے کشیدہ تعلقات کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد برقرار رکھنے کیلئے دونوں ممالک کو اپنے معاملات پرامن طریقے سے حل کرنا ہوں گے۔