پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کی پیش گوئی

بدھ 20 جنوری 2016 22:33

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءپنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

(جاری ہے)

اس دوران جوہرآباد میں کم سے کم حد نگاہ 300 میٹر، گجرات، گوجرانوالہ 500، سیالکوٹ، فیصل آباد، منگلہ، لاہور1000 اور جہلم 1200 میٹر ہے ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 11،استور منفی 10، کالام، گوپس منفی 7، راولاکوٹ منفی 6، دیر، ہنزہ، گلگت منفی 5، پارہ چنار،ژوب، کوئٹہ منفی 4 ، دالبندین منفی 3، مالم جبہ منفی 2، بونجی، سبی، ایبٹ آباد، لوئیر دیر، بنوں میں منفی 1 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :