چارسدہ دہشت گرد حملے کے بعد حساس اداروں کی جانب سے نیا سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 22:39

چارسدہ دہشت گرد حملے کے بعد حساس اداروں کی جانب سے نیا سیکورٹی الرٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) چارسدہ دہشت گرد حملے کے بعد حساس اداروں کی جانب سے نیا سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے بعد حساس اداروں کی جانب سے ایک اور بڑا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ الرٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ واہ کینٹ ے تعلیمی اداروں اور نشتر میڈیکل کالج ملتان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔