وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے فلائٹ چھوڑ دی
وزراء کو اس طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی
بدھ 20 جنوری 2016 22:50
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءچیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے ایوان میں موجود رہنے اور فلائٹ چھوڑ دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزراء کو اس طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے نماز مغرب کے وقفہ کے بعد ایوان کوبتایا کہ سینیٹر عتیق شیخ کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے وفاقی وزیر ایوان میں موجود تھے لیکن ان کی فلائٹ تھی بحث طویل ہونے کی وجہ سے انہیں جانا پڑا۔
چیئرمین کے علم میں لایا گیا کہ وفاقی وزیر نے فلائٹ مس کر دی ہے اور ایوان میں موجود ہیں۔ اس پر چیئرمین نے انہیں سراہتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ وزراء کو اس طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ارکان نے وفاقی وزیر کیلئے ڈیسک بجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.