پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ کے مؤقف پر قائم ہے ،ترجمان وزارت خارجہ

بدھ 20 جنوری 2016 22:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء /شنہوا ) پاکستان نے ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ کی حمایت کے عزم کو دہرا تے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لئے کی جانی والی تمام کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے حکومت چین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھا جائے گا ۔

چین کی جانب سے اپنی سلامتی کا تحفظ اور علاقائی خودمختاری کے لئے کئے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات تائیوان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور تائیوان کے درمیان پر امن اور مستحکم تعلقات کے حوالے سے 1992میں طے پا جانے والے متفقہ معاملات پر عمل کیا جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :