ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی جانب سے سعودی کونسل خانے کو جلائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 23:39

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی جانب سے سعودی کونسل خانے کو جلائے ..
تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی جانب سے سعودی کونسل خانے کو جلائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے مابی پیدا ہونے والے کشیدہ تعلقات کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی جانب سے انتہائی حیران کن اور غیر متوقع اعلان سامنے آیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کچھ روز قبل ایران میں مظاہرین کی جانب سے جلائے گئے سعودی کونسل خانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے اس بیان کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔