لاہور میں 14 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس، 3 ملزمان کو بری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 00:41

لاہور میں 14 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس، 3 ملزمان کو بری کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) لاہور میں 14 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو بری کر دیا گیا ے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14 سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیس میں ملوث 3 ملزمان قمرالزمان، محمد عمر اورامیرمحمد کو بری کر دیا گیا ہے۔ تینوں کو تفتیشی افسر کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد بری کیا گیا ہے۔ اس کیس میں پانچ ملزمان عدنان ثنااللہ، عمران، ساجد، بلال اور حارث گنہگار پائے گے ہیں۔عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعد اس کیس فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :